مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔ وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی ملک بھرمیں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گا۔ اس روزملک بھرمیں عام تعطیل ہوگی اور تمام سرکاری، نیم سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔ ہرسال کی طرح پاکستان بھر میں کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی، آزاد کشمیرمیں کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے لیے انسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی جائے گی۔ اس کے علاوہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں ریلیوں، مذاکروں اورکانفرنسس کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت اورکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی غرض و غایت پر روشنی ڈالی جائے گی۔
پاکستان کی وفاقی حکومت نے 5 فروری کویوم یکجہتی کشمیرپرعام تعطیل کا اعلان کردیا ہے۔
News ID 1878004
آپ کا تبصرہ